21 اپریل 2014 - 03:46
گھانا قبیلے کا سب سے بڑا سردار مسلمان ہو گیا+تصاویر

افریقہ کے ایک بڑے قبیلے گھانا کے سردار نے اسلام قبول کرنے کے بعد خانہ خدا کی زیارت کے لیے مکہ کا سفر کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا۔ افریقہ کے ایک بڑے قبیلے ’’گھانا‘‘ کے سردار نے چند روز قبل اسلام قبول کر کے خانہ خدا کی زیارت کے لیے مکہ کا سفر کیا اور سعودی حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔
گھانا قبیلے کے سردار جن کا نام شائع نہیں ہوا ہے مسلمان ہونے کے بعد عمرہ کے لیے مکہ کا سفر کیا اور سعودی حکام اور امام حرم شیخ خالد الغامدی نے ان کا استقبال کیا۔
التواصل نیوز ایجنسی کے مطابق سردار گھانا نے سعودی حکام اور امام حرم سے مل کر خوشی کا اظہار کیا اور اس ملاقات کو مسلمانوں کے ساتھ دوستی کی علامت قرار دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز